انٹر نیشنلتازہ ترین
بشارالاسدکی اہلیہ نے طلاق کیلئے درخواست دائرکر دی،ترک میڈیا
ماسکو(ویب ڈیسک)ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول شامی صدر بشارالاسدکی اہلیہ اسماالاسد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے روسی عدالت میں درخواست دائرکردی ہے۔دو ہفتے قبل شام کے دارالحکومت دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی صدر بشارالاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے۔
ترک میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ اسماالاسد شوہر سے طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسماالاسد ماسکو میں خوش نہیں ہیں اور واپس برطانیہ اپنی والدہ کے پاس جانا چاہتی ہیں جہاں وہ پیدا ہوئیں، پلی بڑھیں، ان کے پاس اب بھی برطانوی شہریت ہے۔



