انٹر نیشنلپاکستان
چین:حساس معلومات کی فراہمی ،خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکارکو سزائے موت
بیجنگ(ویب ڈیسک )چین میں ریاستی ایجنسی کے سابق اہلکار کو حساس معلومات غیرملکی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے پر سزائے موت دے دی۔غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کی وزارت اسٹیٹ سیکیورٹی نے بیان میں کہا کہ ایک اہلکار کو اپنے عہدے سے الگ ہونے کے بعد غیرملکی خفیہ ایجنسی کو ریاستی راز دینے پر سزا سنائی گئی ہے، جنہیں بڑے پیمانے ریاستی راز تک رسائی تھی اور ان کی شناخت ژینگ کے نام سے ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ژینگ اسٹیٹ ایجنسی کی انتہائی خفیہ اہلکاروں کے گروپ کا رکن تھا تاہم بیان میں ریاسی ایجنسی کا نام واضح نہیں کیا گیا ہے۔وزارت نے بیان میں کہا کہ ژینگ سے بیرون ملک سے ڈبل ایجنٹ کے طور پر کام شروع کرنے پر پرکشش مراعات کا وعدہ کیا گیا تھا۔



