لاہور:(بیوروچیف) لاہور کے علاقہ ہنجر وال میں مبینہ طورپرزہریلے دہی بھلے کھانے سے دو مزدور دم توڑ گئے جبکہ ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کی شناخت ارشد اور سجاد کے نام سے ہوئی،جائے وقوعہ سے کھانے کے نمونے اور دیگر شواہد اکٹھے کئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کے نمونے لیکرتفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب ورثاء کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں ،جو ہوا اﷲ کی رضا ہے،کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں چاہتے،پوسٹ مارٹم کے بغیرمیتیں حوالے کردی جائیں۔



