پاکستانتازہ ترینسپورٹس

PSL کا 11واں سیزن 26مارچ سے شروع کرنیکا اعلان

لیگ کو بہترین بنانے کیلئے پر عزم،پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن،محسن نقوی

لاہور(سلمان حسین) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2نئی ٹیموں کی بڈنگ کی نئی تاریخ 22دسمبر مقرر کردی گئی ہے، پاکستان سپر لیگ کا 11واں سیزن 26مارچ سے شروع ہوگا۔ نیو یارک میں روڈ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانا ہمارا ویژن ہے۔
ٹیموں کی بڈنگ کا سارا عمل شفاف طریقے سے کیا جائے گا،2نئی ٹیموں کی بڈنگ براہ راست نشر کی جائے گی۔ قبل ازیں انگلینڈ میں کامیابی کے بعد پی ایس ایل کا امریکہ میں بھی روڈ شو منعقد کیا گیا ، نیو یارک میں ہونیوالی تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا۔
نیو یارک روڈ شو میں قومی مینز کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی شریک ہوئے جن میں سلمان علی آغا، ابرار احمد ،فہیم اشرف ، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل تھے ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کرکٹ لیجنڈرز نے پینل گفتگو کی ۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ عالمی سطح پر برانڈ بن کر ابھر رہی ہے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ کھیل سفارتکاری اور ثقافتوں کی پہچان کا بڑا ذریعہ ہے۔ سلمان نصیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی بات آتے ہی شائقین کا جنون بڑھ جاتا ہے، کھیلوں کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔
پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کی شناخت کا ذریعہ بھی بن چکی ہے، کھیلوں کے ذریعے ممالک ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں سب کی محنت شامل ہے، لیگ میں مقامی ٹیلنٹ کو موقع مل رہا ہے، پی ایس ایل شائقین کرکٹ کیلئے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ بعد ازاں سلمان علی آغا، شان مسعود اور سعود شکیل کی وسیم اکرام کیساتھ پینل گفتگو ہوئی ، شان مسعود نے کہا کہ پہلے میں پی ایس ایل کی کسی ٹیم میں نہیں تھا،میں صرف پی ایس ایل دیکھنے جاتا تھا۔
میری کارکردگی میں پی ایس ایل سے بہتری آئی۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ پی ایس ایل کھیل کر پریشر ہینڈل کرنا آجاتا ہے، سعود شکیل نے کہا پی ایس ایل سے پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیل چکا تھا، اب تک پی ایس ایل کا تجربہ بہترین رہا، پی ایس ایل میں غیرملکی کوچز کیساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی پی نے کہا کہ ہمارے قومی کرکٹرز میں بہت صلاحیت موجود ہے، پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button