پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
قصور:امام مسجد نے غلہ میں کرنٹ چھوڑ دیا،مبینہ نشئی جاں بحق
لاہور،قصور:(بیوروچیف سے/ویب ڈیسک) قصور میں مسجد کے غلہ سے مبینہ طور پر پیسے چراتے کرنٹ لگنے سے نوجوان چل بسا۔
مسجد کے غلے سے کئی بار پیسے چوری ہو چکے تھے جس پر چور سے تنگ آئے امام مسجد نے مبینہ طور پر مسجد کے غلے میں کرنٹ چھوڑ دیا تھا
قصور کے نواحی گاؤں جودھ سنگھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا مسجد کے غلے سے پیسے چوری کرتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق شہری کی تنویر کے نام سے شناخت ہوئی ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق تنویر نشے کا عادی تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا اور اس معاملے پر امام مسجد سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔



