کنہا رپروڈکشن کی فلم ”نواں سیاپا“عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی
لاہور کے مقامی ہوٹل میں فلم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ‘مزید فلمیں بنائیں ‘چیئرمین امجد خان
لاہو ر( کلچرل رپورٹر)پاکستان اور یوکے کی مشترکہ پروڈکشن کنہار پروڈکشن کی فلم” نواں سیاپا” کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں احمد علی بٹ، شاہ بلال، احمدنواز، آغاماجد ،وسیم پنوں ،نوازانجم، ندیم چیمہ، احمد چیمہ، فادی اینڈایمان، اظہررنگیلا، راشدمحمود، گوگاپسروری، سلیم البیلا ،سخاوت ناز،سرفرازخان، امجدحسین، سنی راج، حسن مراد ،جراررضوی ،سعیدرانا،حامدرنگیلا،گلفام ،منیر خان، گوشی خان، خاورخان، ببورانا،فرازشیخ ،وسیم علی، عمران احمد، کامران مجاہد ،نعیم نیازی ،اسلم عزیز، طلعت شاہ،گلوکارناصربیراج،سردار دل باغ سنگھ، اسلم سیماب اور دیگر نے شرکت کی۔دارہ شکوہ نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔فلم کے ڈائریکٹر شاہ بلال اور میوزک ڈائریکٹر رضی آر جے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں احمد بٹ،عکاشہ گل،آغا ماجد ،رانا اعجاز ،سیلم البیلا ،گوگا پسروری ،ملائیکہ،سنی راج اور دیگر شامل ہیں۔ برطانوی پروڈیوسر سردار دل باغ سنگھ نے کہا کہ کئی فلمیں پروڈیوس کرچکا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اچھی نیت کے ساتھ کوئی بھی کام کیاجائے اس کے اچھے نتائج آتے ہیں۔
کنہار پروڈکشن کے چیئرمین امجد خان نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔پاکستان کے ساتھ ساتھ یو کے میں بھی کنہار کی شاخ اوپن کی ہے۔ امریکا میں بھی کنہار کی شاخ کھول رہے ہیں۔ فلم نواں سیاپا ہمارا پہلا پروجیکٹ ہے۔ 2012ءکے بعد بھارتی پنجاب نے عروج پکڑا۔ ان شاءاللہ ہماری فلم انڈسٹری بھی عروج پائے گی۔ فلم نواں سیاپا عید الاضحی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔



