پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

راکھی ساونت پاکستان میں شادی کیلئے تیار،’’ خان ‘‘بھی راضی

لاہور:(ویب ڈیسک )پاکستانی ماڈل اور اداکار دودی خان نے بھارت کی متنازع ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کردی۔

دودی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کیا۔

دودی خان نے اپنی ویڈیو میں راکھی ساونت کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے پوچھا کہ شادی کے لیے بارات کہاں لانی ہے؟

پاکستانی اداکار نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ بارات دبئی لانی ہے یا پھر بھارت؟

ویڈیو کے اختتام پر دودی خان نے راکھی ساونت سے اظہار محبت بھی کیا۔

 

پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیش کش پر راکھی ساونت بھی جواب دیتے ہوئے پیش کش قبول کرلی۔

راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے آڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں پاکستانی اداکار اور پولیس افسر دودی خان نے شادی کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے پاکستان سے شادی کی پیش کش کو اپنے لیے اچھا رشتہ بھی قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ دودی خان سے شادی کریں گی۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ دودی خان اور ان کی شادی پاکستان میں ہوگی اور اسلامی روایات کے مطابق ہوگی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کا ہنی مون یورپی ملک سوئٹزرلینڈ ہوگا جب کہ وہ مستقل بنیادوں پر دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوں گی۔

اس سے پہلے راکھی ساونت نے گزشتہ ہفتے دبئی میں یوٹیوبرز سے بات کرتے ہوئے کسی پاکستانی مرد سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

حالیہ دنوں میں راکھی ساونت پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، ڈانسر نرگس اور دیدار کو دیے گئے ڈانس چیلنج کی وجہ سے خبروں میں بھی رہیں جب کہ ماضی میں بھی وہ اپنی شادیوں اور دیگر متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button