پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
اداکار عمران اشرف کی پنجابی فلم "ایناں نوں رینا سہنا نئیں آؤندا” کا آفیشل پوسٹر جاری
لاہور:(اشفاق حسین)مقبول ترین پاکستانی اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف کی پہلی انٹرنیشنل پنجابی فلم "ایناں نوں رینا سہنا نئیں آؤندا” کی آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جبکہ فلم کا ٹیزر بھی جلد ریلیز کیا جائے گا۔
فلم 16مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی،فلم میں عمران اشرف اور جیسی گل نے مرکزی کردار کئے ہیں۔
دیگر کاسٹ میں رنجیت باوا،مینڈی ٹھاکر ،سپنا پبی،ناصر چنیوٹی اور نرمل رشی شامل ہیں۔
فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کینیڈا میں ہوئی جس میں اہم سماجی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہےفلم کے ڈائریکٹر روپن بال ہیں۔



