انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹسصحت
الحمداللہ آپریشن کامیاب رہا، فینزدعا کریں:شاداب کی درخواست
لاہور:(سلمان حسین)قومی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی انگلینڈ میں کندھے کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کو گزشتہ کئی دنوں سے دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے کرکٹر کو سرجری کروانے کا مشورہ دیا تھا۔
نائب کپتان کی لندن میں سرجری ہوئی، شاداب خان نے ایکس پر لکھا کہ الحمداللہ آپریشن کامیاب رہا، بحالی اور ری ہیب کا مرحلہ اب شروع ہوگا، فینز سے دعائوں کی درخواست ہے۔
خیال رہے کہ کرکٹر شاداب خان کو سرجری سے بحالی کے لیے 6 سے 12 ہفتے درکار ہوں گے، اس دوران آل راؤنڈر دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ایشیا کپ 2025 میں بھی ان کی شرکت ری ہیب سے مشروط ہوگی۔



