انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

انڈس ایکسچینج کی دبئی میں منفرد آگاہی مہم کی لانچنگ تقریب

افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات ، کمرشل قونصلر دبئی قونصلیٹ اور بینکوں کے عہدیداران شریک تھے

دبئی (حافظ زاہد علی) اب کی بار، چاند ستارے سے پیار انڈیکس ایکسچینج کی حب الوطنی سے بھرپور آگاہی مہم کا شاندار آغازانڈیکس ایکسچینج نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی آگاہی مہم ’’اب کی بار، چاند ستارے سے پیار‘‘ کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کے فروغ اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔

ترسیلاب زر بھیجنے والے پاکستانی 14اگست کا جشن لاہور مینار پاکستان پر منائیں گے

اس مہم کے تحت ہر قانونی ٹرانزیکشن پر پاکستانی پرچم بطور تحفہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ قانونی ترسیلات کرنے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب افراد کو یومِ آزادی 14 اگست 2025 کو مینارِ پاکستان لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کا موقع اور پاکستان کا ریٹرن ایئر ٹکٹ دیا جائے گا۔

مہم کا عنوان ’’اب کی بار ،چاند ستارے سے پیار ‘‘رکھا گیا ہے

مہم کی افتتاحی تقریب دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں کمیونٹی، میڈیا اور مالیاتی شعبے کی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔مہمانانِ خصوصی میں پاکستان قونصلیٹ دبئی کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین محمد شبیر مرچنٹ شامل تھے۔تقریب میں معروف بینکوں کے نمایندگان محمد آصف جام، عدیل جنجوعہ، راشد السلام اور مبارک خان نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبولؐ سے ہوا، جو معروف ثنا خوان محمد عمر صدیقی نے پیش کی۔ بعد ازاں پاکستان اور یو اے ای کے قومی ترانے بجائے گئے۔اس موقع پر پچھلی مہم “اب کی بار بلڈوزر کا وار” کے ونر کو خصوصی انعامات سے نوازا ٹریڈ اینڈ انوسمنٹ قونصلر علی زیب خان نے کہا کہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنا ہر اوورسیز پاکستانی کا قومی فریضہ ہے، اور انڈیکس ایکسچینج کی یہ مہم نوجوان نسل میں وطن سے محبت کے جذبے کو مزید مضبوط کرے گی۔


پاکستان بزنس کونسل دبئ کے چیئرمین محمد شبیر مرچنٹ نے کہا کہ یہ مہم صرف رقوم کی ترسیل کا پیغام نہیں بلکہ حب الوطنی کا عملی مظاہرہ ہے، اور کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر وطن سے وفاداری کا ثبوت دے۔انڈیکس ایکسچینج کےچیف آپریٹنگ آفیسر سید عبدالسلام نے کہا کہ یہ مہم صرف تحائف یا ٹکٹس نہیں بلکہ ایک قومی جذبے کو بیدار کرنے کی کوشش ہے، اور ہر قانونی ترسیل مثبت تبدیلی کا آغاز بن سکتی ہے۔

چیف بزنس آفیسر میر کے رسول نے کہا کہ قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھیجنا حب الوطنی کی خوبصورت ترین شکل ہے، اور ہم چاہتے ہیں ہر پاکستانی فخر سے کہے: “اب کی بار، چاند ستارے سے پیار!”یہ مہم انڈیکس ایکسچینج کی گزشتہ کامیاب مہم ’’شان رمضان‘‘ کے تسلسل کا حصہ ہے، جو پاکستانی کمیونٹی میں بھرپور پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button