پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

موٹروے پولیس کی کارروائی مغوی بازیاب، 2اغوا کار گرفتار

لاہور(بیورو چیف/سید ظہیر نقوی)موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں سے مغوی کو بازیاب کروالیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک کار حادثے کی اطلاع ملی، گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈگی سے ایک مغوی ملا۔
انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فونز، زیوارت اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو اسلحہ، گاڑی اور مسروقہ سامان سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button