تازہ ترینجرم-وسزا

پنجاب میں ڈاکو بے لگام،ناکہ لگا کرلوٹ مار،خاتون سے اجتماعی زیادتی

لاہور:(کرائم رپورٹر)پنجاب میں ڈاکو ناکہ لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار کرتے رہے اور اس دوران ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی بھی کی۔

پولیس کے مطابق شرقپور شریف میں شیخوپورہ روڈ پر گزشتہ شب ڈاکوؤں نے ناکا لگایا اور 3 گھنٹوں تک کھلے عام لوٹ مار جاری رکھی۔ عینی شاہدین کے مطابق لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی بھی کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 15 ڈاکوؤں نے 20 سے زائد شہریوں کو نقدی و موبائل فونز سے محروم کردیا۔ اس دوران لُٹنے والی ایک خاتون سے 3 ڈاکوؤں نے زیادتی بھی کی۔

ڈکیتی کے دوران لُٹنے والے افراد نے پولیس اسٹیشن میں میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شکار خاتون گھر روانہ ہوگئی ۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقے میں اور قریب واقع باغات میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button