لاہور،(بیوروچیف)لاہور میں فیملیوں کو لوٹنےوالاریکارڈ یافتہ ملزم شاہد اقبال ٹائون پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گرفتارایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے متحرک سنیچر کو گرفتار کر لیا
ایس پی ڈاکٹر محمد عمرکے مطابق ملزم شاہد نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں فیملی سے قیمتی موبائلز اور نقدی رقم چھینی تھی،ریکارڈ یافتہ ملزم شاہد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔
ملزم شاہد کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا،ملزم شاہد سے لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل اور چھینی ہوئی رقم برآمد ہوئی ہے۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمرنے کہاہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے ،
سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔



