رجب بٹ کو شکریہ کیوں کہا؟گلوکار عاصم اظہرنےوضاحت پیش کردی

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے ’’تو ہے وہی دل نے جسے اپنا کہا‘‘ کے کور ورژن پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا شخصیت رجب بٹ سے جڑے تنازع پر پہلی بار کھل کر وضاحت پیش کر دی ہے۔
عاصم اظہر کا نیا گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ جہاں بعض مداحوں نے اس کا خیرمقدم کیا، وہیں متعدد صارفین نے کلاسک گیت کے نئے ورژن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور رائے دی کہ اصل گانے کے معیار کو برقرار نہیں رکھا جا سکا۔
اس دوران سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے گانے کی حمایت میں ایک لپ سنک ویڈیو شیئر کی، جس پر عاصم اظہر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم رجب بٹ کی حمایت قبول کرنے کے بعد گلوکار خود بھی تنقید کی زد میں آ گئے اور سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس اقدام پر اعتراض اٹھایا۔
بڑھتی ہوئی بحث کے بعد عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کا شکریہ ادا کرنا یا اس کی جانب سے ملنے والی محبت کا جواب دینا ہرگز اس بات کا اظہار نہیں کہ وہ اس فرد کی تمام آراء، سوچ یا اقدار سے اتفاق کرتے ہیں۔



