پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سفاری روڈ رائیونڈمیں فائرنگ،ہیڈکانسٹیبل شہید

قربان علی پی آر او برانچ دفتر ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں تعینات تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کا جائے وقوعہ کا دورہ،ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاہور،(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)سفاری روڈ رائیونڈمیں فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمز تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

اییس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید جائے وقوعہ پرموجود ہیں

مقتول ہیڈ کانسٹیبل قربان علی پی آر او برانچ دفتر ڈی آئی جی آپریشنز آفس تعینات تھا،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق قربان علی ڈیوٹی سے گھر واپس جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی

ملزمان سنگین واردات کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کی 125موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے،فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تفصیلات معلوم کررہے ہیں

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے جائے وقوعہ کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے۔قربان علی کو شہید کرنیوالے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button