انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

عجمان میں کباب المدینہ کراچی سٹار ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح

شاہد خان بنگش اور حسین شیرازی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستے پیش کئے

عجمان (حافظ زاہد علی )متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں کباب المدینہ کراچی سٹار ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا ۔اہم شخصیات صدر شارجہ سنٹر چودھری خالد حسین خلیل الرحمٰن بونیری پاور آف شارجہ سلمان وصال محمد زمرد بونیری عامر حسن اور اماراتی کاروباری شخصیات کی خصوصی شرکت مہمانوں نے شاہد خان بنگش اور حسین شیرازی کو مبارک باد دی ۔

صدر شارجہ سنٹر چوہدری خالد حسین ، خلیل الرحمٰن بونیری ، سلمان وصال محمد ، عامر حسن ، زمرد بونیری ، پاور آف شارجہ اور اماراتی اہم شخصیات کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی


کراچی سٹار عجمان ریسٹورنٹ میں پاکستانی کمیونٹی یکجا ھوئی تو افتتاح کی خوشی بھی منائی اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراھا اور ٹرائی نیشن سیریز ٹرافی کی جیت کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ جیتے کا عندیہ بھی دے دیا حسین شیرازی اور شاہد خان بنگش کا کہنا تھا آج افتتاحی تقریب میں پاکستانی اور اماراتی کمیونٹی نے شرکت کر کےہماری عزت افزائی کی ہے۔

افتتاح کے موقع پر مہمان شخصیات نے کباب المدینہ کراچی سٹار ریسٹورنٹ کے اونر شاہد خان بنگش اور حسین شیراز ی کو مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا

ہم یہاں پاکستان کا امیج بھی بلند کریں گے اور کھانوں کا اعلی معیار بھی پیش کریں گے ۔چودھری خالد حسین پاور آف شارجہ اور دیگر مہمانوں کا کہنا تھا کہ کباب المدنی کراچی سٹار ریسٹورنٹ عجمان میں اپنے اعلیٰ معیار سے لوگوں کے دل جیتے گا اور گھر جیسا ماحول فراہم کرے گا۔


اس موقع پر اماراتی اور پاکستانی شخصیات کوگلدستے پیش کئےگئے اور شرکاء کی پاکستان کے روائتی کھانوں سے تواضع کی گئی افتتاحی تقریب میں شاہد خان بنگش اور حسین شیرازی نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


اس موقعے پر سوشل میڈیا ٹک ٹاکرز اور مشہور انفلوئنسرز اور کاروباری لوگ بھی موجود تھے افتتاحی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور پختون کھانوں سے کی گئی جسے شرکا نے بہت پسند کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button