پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

حماد اظہر کا والدہ کی دیکھ بھال،سرنڈر،درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی وفد کی حماد اظہر کی رہائشگاہ آمد، والد کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور: (عاطف عارف) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے رضاکارانہ سرینڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے قریبی رفقاء اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی۔

انہوں نے یہ فیصلہ بھی کر لیا کہ ضمانت نہ ملنے کی صورت میں گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے۔ایکس پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے والد کے جنازے اور قران خوانی میں شرکت کی ،ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے افسوس کے پیغامات بجھوائے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

میرے والد کی میراث شرافت، ایمانداری اور وضع داری ہے،والدین کا اکلوتا بیٹا، تین بہنوں کا بھائی اور دو کم سن بچوں کا باپ ہوں اور مجھ سے زیادہ تکلیف اور دکھ میرے گھر والوں نے دو سال سے زائد عرصہ برداشت کئے،ظاہر ہے اس دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں، خصوصی طور پر اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہش رکھتا ہوں۔

میں بے گناہ اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں جن کا کوئی سر پیر نہیں، عدالت سے رجوع اورانصاف طلب کروں گا، مل گیا تو اﷲ کا شکر ادا کروں گا اور نہ ملا تو استقامت اور صبر سے مزید جبر برداشت کروں گا، بے شک اﷲ صابرین کا ساتھ دینے والا ہے۔

ادھربیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے حماد اظہر کی رہائش گاہ جا کر ان کے والدمیاں اظہر کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ پی ٹی آئی ارکان نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ وفد میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی ،ایم پی اے حافظ فرحت،فرخ جاوید مون، ایڈوکیٹ ابوزر سلمان نیازی شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button