پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پی ٹی آئی رہنما صنم جاویدکا 6روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

لاہور:(بیوروچیف)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما اور کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈدے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پیش کیا گیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے اپنی موکلہ کو رہا کرنے کی استدعا کر رکھی تھی، صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید اور ان کے شوہر کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کی متحرک کارکن صنم جاوید اور اس کے خاوند کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button