پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ضرورت مندوں میں رمضان پیکیج کی تقسیم
صدر شارجہ سنٹر چوہدری خالد حسین نے رمضان کی آمد پر مستحقین میں مفت راشن کے پیکٹس تقسیم کئے
شارجہ (حافظ زاہد علی)پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی جانب سے مستحقین میں رمضان پیکیج کی تقسیم صدر شارجہ سنٹر چوہدری خالد حسین نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے رجسٹرڈہونے والے مسحتقین جنہوں نے شارجہ سنٹر میں رمضان پیکیج کے حصول کے لئے نام لکھوائے تھے انہیں اشیائے ضروریہ کے پیکٹس تقسیم کئے اس موقع پر سابق سپورٹس سیکرٹری خلیل الرحمن بونیری بھی موجود تھے۔
قرب الٰہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل رکھیں ، اظہار خیال

صدر شارجہ سنٹر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے اس بات کا بھی متقاضی ہے کہ ہم اس ماہ مقدس میں ضرورت مند اور نادار افراد کو یاد رکھیں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرتے ہوئے انکی ہر ممکن مدد کریں اور ان کو تمام ضرور یات کی فراہمی کیلئے اپنی کاوشیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ خوش قسمت لوگوں کو میسر آتا ہے اس لئے کوشیں کریں اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ حقداروں کو بھی یاد رکھیں یاد رھے شارجہ سنٹر میں پورامہینہ ضرورت مندوں میں اشیائے ضروریہ تقسیم کی جائیں گی ۔




