انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

لندن: کمسن سارہ شریف قتل کیس ، باپ اور سوتیلی ماں مجرم قرار

لندن :(ویب ڈیسک )لندن میں سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ آگیا۔ مقتولہ سارہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

لندن میں 10 سال کی سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سے گزشتہ برس 10 اگست کو ملی تھی۔

عرب ٹی وی کے مطابق دوران سماعت عرفان شریف نے سارہ کو آئے زخموں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی جبکہ عرفان شریف نے سارہ کو دھاتی ڈنڈے، کرکٹ بیٹ اور موبائل فون سے مارنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

مقدمے کی سماعت نے سب کو چونکا دیا، لندن کی اولڈ بیلی عدالت کو بتایا گیا کہ کس طرح سارہ کو 25 فریکچر ہوئے جن میں گردن کی ہڈی کا ٹوٹنا بھی شامل ہے۔
پیتھالوجسٹ اور ہڈیوں کے ماہر انتھونی فریمونٹ نے جیوری کو بتایا کہ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ گردن کے کمپریشن کا نتیجہ ہے جو عام طور پر ہاتھوں سے گلا گھونٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ججوں کو بتایا گیا کہ بتول واحد مدعا علیہ تھی جس نے اپنے دانتوں کے نمونے فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button