اسلام آباد،کراچی(نیوز ایجنسیاں )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے 14مئی سماعت کا آرڈر جاری کرکےعلی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی۔
عدالت نے کہا آرڈر لکھواتے کچھ نئے حقائق سامنے آئے،ان حقائق پر درخواستگزار کے وکیل معاونت کریں،عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی جی امیگریشن کو درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کرکےرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کی۔



