انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

رنویرسنگھ بالی ووڈ کے نئے کنگ؟ لولی وڈمیں فہد مصطفیٰ ،شان میں کانٹے کا جوڑ؟

لندن:(تجزیہ /حسنین جمیل)

لندن:(تجزیہ /حسنین جمیل) عیدالفطر پر پاکستان اور بھارت پر ریلیز ہونے والی فلموں نے باکس آفس کی ہیت بدل دی ہے نئے باکس آفس کنگ بن گئے ہیں ریس کے پرانے فتح گروں پر اب سوالیہ نشان لگ چکے ہیں بظاہر یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ اب باکس آفس کے نئے پیمانے واضح ہو چکے ہیں ۔

پہلے بھارت کی بات کرتے ہیں دھرندر 2 کی فقیدالمثال کامیابی نے فلمی اتہاس کو بدل دیا اب بالی وڈ اتہاس یوں لکھا جائے گا ، بھارتی سینما بعد از دھرندر 1 ،اور 2 آدتیہ داہربطور ایک بہترین ڈائریکٹر اور سکرپٹ رائٹر سامنے آئے ہیں ، اڑی دی سرجیکل سٹرائیک بلاک بسٹررہی اب دھرندر ون اور ٹو آل ٹائم بلاک بسٹر ہو چکی ہیں۔

چار ماہ کے وقفے سے دو فلمیں دونوں بلاک بسٹر اور مجموعی طور 2 فلمیں ساری بلاک بسٹر ،یہ تاریخ ساز سنگ میل ہے ، رنویر سنگھ نے چار ماہ بطور ہیرو جو شاخت پا لی ہے وہ کسی بھی ہیرو کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہے دھرندر ون اور ٹو لگ بھگ 2700 کروڑ سے اوپر بزنس کر چکی ہیں جو تاحال ناقابل شکست ہے۔

دھرندر 2 نے صرف انڈیا میں ایک ہزار کروڑ کا بزنس کیا ہے یہ ریکارڈ کون توڑے گا کیا شاہ رخ خان کی کنگ فلم ایک ہزار کروڑ کا نیٹ بزنس انڈیا سے کرے گی ؟ جواب نفی میں آتا ہے کنگ میں شاہ رخ خان کے ساتھ انیل کپور اور ابھیشیک بچن بھی ہیں ، رنبیر کپور سنی دیول اور یش کی راماہنا کیا ایک ہزار کروڑ کا انڈیا نیٹ بزنس کر سکتی ہے ؟ امکانات ہو سکتے ہیں اگر ایسا ہو گیا تو رنویر سنگھ کے بعد رنبیر کپور دوسرے ایک ہزاری نیٹ کروڑ کلب کے رکن بن سکتے ہیں۔

یوں خانز سے باکس آفس کی حکومت رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کی طرف منتقل ہو جائے گی ، پاکستان میں عید کی فلموں میں فہد مصطفی، ماہرہ خان کی آگ لگے بستی میں میں ابتک 77 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے، شان صوفیہ لورین کی ، بلھا، نے ابتک 22 کروڑ کا بزنس کیا ہے شان کا اسٹار ڈم اب ماضی کا حصہ بن چکا اس کی فلم بلھا کی اس اوسط کامیابی نے دس سال سے زائدکا ناکامی کا جمود توڑا ہے۔

shan

شان کی آخری سپر ہٹ فلم وار تھی جو 2014 میں لگی تھی پچھلے دس بارہ سالوں میں شان کی تمام فلمیں ناکام رہی ہیں۔

fahad-mustafa

فہد مصطفی نے تاریخ رقم کر دی عید سے لے کر ا بتک ،آگ لگے بستی میں ، کراچی اور پنجاب میں اب بھی ،بلھا، کے مقابلے میں تمام جدید سینماگھروں میں بہت آگے رہی ہے پنجاب میں آج بھی اردو فلمیں بہت شوق سے دیکھی جاتی ہیں ، وہ وقت اور تھا جب کہا جاتا تھا کہ ٹی وی اور فلم کے اداکار مختلف ہوتے ہیں ، جب سے کراچی فلم مرکز بنا ہے تب سے ہمایوں سعید اور فہد مصطفی نے اس متھ کو بدل دیا ہے ہمایوں سعیداور فہد مصطفی ہی فلم اور ٹی وی کے باکس آفس کنگ بن چکے ہیں شان، سعود ، معمر رانا ماضی کا قصہ لگتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button