پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

خیبر پختونخوا:فائرنگ،خاتون سمیت 9افراد قتل

پشاور:(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے، پشاور میں 5 اور مردان میں 3 افراد کو گولیاں مار کر موت کی نیند کی سلادیا گیا۔

پشاور میں پرانی دشمنی پر 2 گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ پشتخرہ کی حدود سفید ڈھیری میں پیش آیا۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا ساخشانہ ہے۔

مردان تخت بھائی کے علاقے یخ کوہی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے جن کی میتوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو اسپتال) منتقل کردیاگیا، ادھر لکی مروت میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button