انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کو سراہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے

اسلام آباد: (سی این این اردوڈاٹ کام) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ہے۔

’ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان میں دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں میں پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ‘

انہوں نے لکھا ’جیسا کہ سب جانتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد ہے کہ دہشت گرد اور عسکریت پسند گروہوں کو روکنا ہے کہ وہ  کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے محفوظ پناہ گاہیں نہ بنا سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم  بلکہ مضبوط عزم پر ثابت قدم ہیں۔ اس کوشش میں پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں، جن میں ہمارے 80،000 سے زیادہ بہادر فوجیوں اور شہریوں کی جانیں بھی شامل ہیں۔ تاہم ہمارے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہماری قیادت اور ہمارے عوام کا عزم غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم علاقائی امن اور استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button