پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

رینجرز اہلکاروں کی شہادت،عمران،بشریٰ کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف تہرے قتل کے مقدمے کی سیل ایف آئی آر منظرعام پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی سیل ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تمام واردات کی منصوبہ بندی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی گئی، اعلی حکام کے حکم پر مقدمے کی ایف آئی آر سیل کردی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تمام وقوعہ کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا، رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا وقوعہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اور حکم پر ہوا، منصوبہ مختلف اوقات میں جیل میں ملاقات کے لیے جانے والی پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کونشانہ بنانا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس منصوبے کے گواہان جیل میں قید کچھ قیدی، مشقتی اورجیل میں خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں، بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل بشریٰ بی بی، علی امین، عمرایوب، شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجا، مراد سعید، زلفی بخاری، رؤف حسن، حماد اظہر اور دیگر قیادت نے باہمی مجرمانہ سازش کے تحت ایک حکمت عملی تیار کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بشری بی بی اور دیگر مندرجہ بالا ملزمان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو مشتعل کیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو فوج اورحکومت کے خلاف بغاوت پر اکسایا جس سے وقوعہ ہوا۔

متن کے مطابق ا حتجاج میں ڈیوٹی پر مامور ایک نامعلوم ڈرائیور کی لینڈ کروزر نے 3 رینجرز اہلکاروں کو کچل دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پر قتل کے مقدمے کے ساتھ دہشت گردی اورتعزیرات پاکستان کی 10 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ سندھ رینجرز کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button