پاکستانتازہ ترینسپورٹس

صائم کے 98رنز بیکار،پروٹیز نے شاہینوں کو پھر پچھاڑ دیا

سنچورین:(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا تھا جو اس نے 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ہوئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں جاری میچ میں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان آغاز متاثر کن نہیں تھا جب کہ اوپنر محمد رضوان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد عثمان خان3،طیب طاہر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ بابراعظم 31 اور عرفان خان30 اور محمد عباس آفریدی 11رنز بنائے کر پویلین لوٹے، جارح مزاج نوجوان اوپنر صائم ایوب صرف 2 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے اور صائم ایوب 98 بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔۔ سفیان مقیم کی جگہ جہانداد خان آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سفیان مقیم کی جگہ جہانداد خان آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

حمد رضوان کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ ان کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، بابراعظم، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اسی طرح حارث رؤف، جہانداد خان اور ابرار احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

تیسرا ٹی 20 میچ 14 دسمبر، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button