لاہور (سلمان حسین ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹ سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 167رنز کا ہدف دیا۔ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل نے 56اور بیون جیکبز نے 49رنز کی اننگز کھیلیں۔ ملتان کی جانب سے محمد نواز نے تین اور عرفات منہاس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
ملتان سلطانز نے 167رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ملتان کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 53رنز کی اننگز کھیلی،شان مسعود نے 46رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 32رنز سکور کیے۔ کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔



