پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

ایم ڈبلیو اولاہوراوربرینزگرو پ آف آئی ٹی کالجزمیں 50فیصد تک رعایت کامعاہدہ

صدر ایم ڈبلیو اوعدنان شوکت اور چیئر مین برینز گروپ کاشف افتخار کے دستخط،نیک تمنائوں کا اظہار

لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)ایم ڈبلیو اولاہوراوربرینزگرو پ آف آئی ٹی کالجزمیں 50فیصد تک رعایت کامعاہدہ طے پاگیا۔صدر ایم ڈبلیو اولاہورعدنان شوکت اور چیئر مین برینز گروپ کاشف افتخار نے معاہدے پر دستخط اور نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو اولاہوراوربرینزگروپ آف کالجزمیں میڈیا ورکرز لاہور کے تمام ممبران کے بچوں کو 40%تک آئی ٹی کے کورسز میں رعایت دینے کا معاہدہ ہوا اور دوران ڈیوٹی انتقال کرجانے والے میڈیا ورکرز ممبران کے بچوں کو 50%تک رعایت دینے کا معاہدہ طے پایا ۔

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور اور BRAINS GROUP OF IT COLLEGESکے درمیان باقاعد ہ ایم او یو سائن کی تقریب منعقدہوئی ، گزشتہ روز ایم ڈبلیو او کےوفد نے برینز گروپ آف آئی ٹی کالج کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ، جس میں ان کا استقبال برینز گروپ کے چیئرمین کاشف افتخار نے کیا ۔

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہورکےوفد میں صدر عدنان شوکت ، جنرل سیکرٹری طاہرمنصف اعوان ، سینئرممبر مشتاق خان اور سپریم کونسل ممبر محبوب الٰہی نے شرکت کی ۔ اس دوران خوشگوارموڈ میں گفتگو ہوئی اور باقاعدہ طے شدہ معاملات کے تحت BRAINS GROUP OF IT COLLEGESاورمیڈیا ورکرز لاہور کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔

اس موقع پرصدر عدنان شوکت نے کہا برینز گروپ آف آئی ٹی کالج کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میڈیا ورکرز کے بچوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے رعایت کا اعلان کیا۔جس سے انکے بچوں کامستقبل بہتر ہو گا ، اور بہترین روزگار کے مواقع ملیں گے۔

جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان نے کہا کہ چیئرمین کاشف افتخار کو تمام میڈیا ورکرز ممبران کے حوالے سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے ممبران سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ برینز گروپ کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کو بہت اہم کہا کہ اس سے میڈیا ورکرز کے بچو ں کو بہتر آئی ٹی کورسز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مواقع میسر ہونگے۔

سینئر ممبر مشتاق خان نے چیئرمین برینز گروپ سے کہا کہ اس افراتفری کے دور میں ایم ڈبلیواو ممبران کے بچوں کیلئے بہترین سہولت فراہم کرنا بہت بڑی نیکی ہے ، ہم تہہ دل سے برینز گروپ کے مشکور ہیں۔

ممبر سپریم کونسل محبوب الٰہی نے کہا آئی ٹی سیکٹر ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے اس موقع پر چیئرمین برینزگروپ کاشف افتخار نے بھی ایم ڈبلیو اوکیلئے نیک تمنائوں کا اظہا ر کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button