پاکستانتازہ ترینصحت

سروسزہسپتال:مریضوں،لواحقین پر تشدد،ایم ایس کی کارکردگی سوالیہ نشان

گندگی کے ڈھیروبال جان،عملہ کی من مانیاں،سیکرٹری صحت کا ایکشن،ڈاکٹر راشد،فائق فارغ

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی سے)سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ کی جانب سے مریضوں اور ان کے لواحقین پرتشدد معمول بن گیا۔

سروسزہسپتال ایمرجنسی میں چندروزقبل تشددکی سی سی ٹی وی فوٹیج 

 

 

آئے روزمریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے ایمرجنسی سمیت دوسرے کئی شعبہ جات میں مارپیٹ کی شکایات عام ہیں جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری کے کاکنوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،ہسپتال میں جا بجا گندگی کے ڈھیربھی انتظامیہ کا منہ چڑاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر چندروز سے ایک ویڈیو نے ہلچل مچا رکھی

ہے جس میں سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو ایک بار پھر میدان جنگ بنا دیکھا جاسکتا ہے ۔

سی سی ٹی وی کے مطابق سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیٹا اپنی ماں کو علاج کے لیے لایا مگر اس دوران ڈاکٹر کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور لواحقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جس پر ایمرجنسی میدان جنگ بن گئی۔

 

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لواحقین ڈاکٹرز کو والدہ کو چیک اَپ کرنے کا کہہ رہے ہیں جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ میری ڈیوٹی یہاں نہیں، دوسرا ڈاکٹر آکر دیکھے گا اس پر دونوں آپس میں الجھ پڑے اور ڈاکٹر نے تھپڑ رسید کیا جس پر دیگر لواحقین بھی آگئے اور معاملہ مزید خراب ہوا۔

ایمرجنسی کے سکیورٹی گارڈز نے بھی مریضہ کے لواحقین پر مکوں کی بارش کر دی۔

ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری کی نااہلی کے باعث ہسپتال میں کرپشن کا بازاربھی گرم ہے جبکہ علاج کیلئے دوردراز سے آئے مریضوں کو دھکے دیئے جاتے ہیں۔

دریں اثنا سروسزہسپتال کی ایمرجنسی میں پیش آیا خوفناک واقعہ جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے معاملہ پر سیکرٹری صحت عظمت محمود نے فوری نوٹس لیا جبکہ سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریض کے لواحقین
سے لڑائی جھگڑے اور غیرپیشہ وارانہ رویے پرایڈہاک ڈاکٹر محمد راشد علی جبکہ بدتمیزی سمیت قانون کو ہاتھ میں لینے پر پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹر محمد فائق کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد فائق سے پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کے دوران وصول کیا گیا وظیفہ بھی واپس لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ اگلے 2سال تک کسی بھی ریزیڈینسی پروگرام کے لئے نااہل قراردیا گیا ہے۔

ہسپتال کے عملہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس کا ہمارے ساتھ رویہ غیر انسانی سے ،معمولی بات پربھی سرزنش کی جاتی ہے ۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایس سروسز ہسپتال کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

دریں اثنا سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود کا کہنا ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے محفوظ علاج و معالجہ اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button