پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاصحت

سروسزہسپتال : نرس کوتھپڑکی چاروں طرف گونج،خاموش رہنے کیلئے دبائو

وی آئی پی وارڈ میں نرس پرحملہ کیا گیا،یہ خاتون پر نہیں بلکہ اس ملک کے نظام پر زوردار طمانچہ ہے :شہریوں کی تنقید

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)لاہورکے معروف سروسز ہسپتال کے وی آئی پی وارڈ میں خاتون نرس کو تھپڑکی گونج نے درودیوار ہلادیئے۔

چند روز قبل وی آئی پی وارڈمیں ایک معروف شخصیت کے رشتہ دار کو علاج کیلئے داخل کرایا گیا ،اس دوران کسی بات پر اہم شخصیت کے لواحقین کی نرس سے پہلے بحث ہوئی پھر اس نے نرس کو تھپڑ جڑدیا۔

ذرائع کے مطابق نرس کو تھپڑ پڑنے کے واقعہ نے ہسپتال کے دوردیوار کو ہلاکررکھ دیا ،نرس نے واقعہ پر احتجاج کیا جس پر اس کو پریشرائز کیا گیا ساتھی نرسوں کو بھی احتجاج پر خاموش کرادیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق نرس کو انتہائی پریشرائز اور مجبورکیا گیا کہ صلح کرلے اور کسی فورم پر درخواست نہ دے بعدا زاں اس سے زبردستی ایک معاہدے پر دستخط کرالئے گئے کے فریقین میں راضی نامہ ہوگیا ہے۔

شہریوں نے واقعہ کی اطلاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تھپڑنرس پر نہیں بلکہ اس ملک کے نظام پر زوردار طمانچہ ہے ۔

نرسوں کا موقف ہے کہ ڈاکٹرزاور مریضوں کے لواحقین کا انکے ساتھ ہتک آمیز رویہ معمول بن چکا ہے ، ضروری تھا کہ خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے کو سبق سکھایا جائے حکام فوری نوٹس لے کر کارروائی کریں۔

سی این این اردوڈاٹ کام کے رابطہ کرنے پر نرسنگ سپرنٹنڈنٹ نے فون بند کردیا ۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button