لاہور ( بیوروچیف سے) ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی زندگی نگل لی۔ شاد باغ میں سترہ سالہ عبدالرحمان ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول سے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمان ماموں کے گھر آیا تھا، جہاں اچانک گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا، لڑکے کی عمر 17 سال ہے،
جس کو سینے پر ایک گولی لگ جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ نوجوان والدہ کے ساتھ ایک رشتے دار کی رسم چہلم میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ اطلاع پر پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دی۔



