انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کادورہ ،مشقوں میںشرکت

بندرگاہ سلطان قابوس پہنچنے پرعمانی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال

مسقط (ویب ڈیسک )پاک بحریہ کے جہازوں راہ نورد، مددگار اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے پورٹ سلطان قابوس،مسقط، عمان کا دورہ کیا۔بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
دورے کے دوران مشن کمانڈرکموڈور عامر اقبال نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔مشن کمانڈر نے رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر، ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سکیورٹی سینٹر،کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بحری افواج کے مابین روابط اور میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رائل نیوی آف عمان کے آفیسرز اور مڈ شپ مین نے جہازوں کا دورہ بھی کیا اور پاک بحریہ کے افسران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران عمان کے عسکری حکام اور عام شہریوں نے پاک بحریہ کے جہازوںکا دورہ کیا جس میں بڑی تعداد پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان سکول مسقط کے طلبا کی تھی۔ بندر گاہ کے دورے کے بعد پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (KHASAB )کے ساتھ بحری مشق کی۔اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور بحری مشقوںکے دو طرفہ انعقاد کے ذریعے سیکھنے کے مشترکہ مواقع کو فروغ دینا تھا۔
پاکستان اور عمان سمندری پڑوسی ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اعلی حکام کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں کی پورٹ کالز اور مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں۔پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button