بلاگپاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکالم

سہیل آفریدی،جوانوں کو پیروں کا استاد کر ۔۔۔۔

نوجوان سہیل آفریدی نے جس طرح سیاسی طور پرتحریک انصاف کو متحرک کر دیا وہ علی امین گنڈاپور جیسا جہاں دیدہ سیاست دان بھی نہ کر سکا ۔علی امین گنڈاپورنے نہ صرف اپنی وزارت اعلی ٰکھو دی بلکہ پارٹی کے اندر ساکھ بھی دائو پر لگ گئئ مجھے انکی نیت پر کبھی بھی شبہ نہیں رہا مگر طرز سیاست نے ان کو رسوا کر دیا۔

ALI AMIN GANDA PUR
فائل فوٹو

جس طرح کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر چلے جاتے تھے اس سے شکوک شہبات جنم لیتے تھے یہی وجہ ہے آج وہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان تک محدود ہو کررہ گئے ہیں جبکہ نوجوان سہیل آفریدی جسے کل تک سوائے اسکے حلقہ انتخاب کے لوگوں کوئی نہیں جانتا تھاآج پورے ملک میں ہردلعزیز سیاست دان بن چکے ہیں۔

sohail-afridi

پہلے لاہور اب کراچی میں ملنے والی عوامی پزیرائی کی بنیادی وجہ عمران خان کی سیاسی سوچ پر من وعن عمل کرنا اور دوسرا کارکنوں کے ساتھ جڑے رہنا ہے،سہیل آفریدی ایک کارکن وزیر اعلی ٰہے اس کو دیکھ کر تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنے اپ کو وزیر اعلیٰ سمجھتا ہے اور سہیل آفریدی کا ہاتھ کارکنوں کی نبض پر ہے ۔

suhail-afridi

پنجاب حکومت نے جس تنگ نظری کا مظاہرہ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے موقع پر کیا تھا ، سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہوائی اڈے پر ایک ایک اچھا تاثر دیا مگر جیسے ہی سہیل آفریدی کو دیکھ کر عوام سٹرکوں پر نکلی ، سندھ حکومت بھی پنجاب حکومت بن گئی جس نے ایک بات ثابت کر دی کہ ہیت متدرہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک نوجوان سیاست کار سے کس قدر خوفزدہ ہیں ۔

suhail-imran

سوچیں ابھی سہیل آفریدی ہے جب عمران خان عوام میں نکلے گا تب کیا حال ہوگا ، ایک اور نوجوان سیاست کار عمار علی جان نے بھی اپنی جماعت کے ساتھ مل کر تحریک تحفط آئین پاکستان میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے یہ ایک بہترین فیصلہ ہے عمار علی جان صاحب علم نوجوان سیاست دان ہیں جو فاروق طارق جیسے نظریاتی بایاں بازو کی سوچ رکھنے والے شخص کے ساتھ کام کر رہے ہیں ، جس طرح وہ پنجاب حکومت کو للکار رہے ہیں وہ انکے درخشاں سیاسی مستقبل کی نوید ہے کیونکہ آج وہی سیاست کار کامیاب ہے جو عوامی اور مزاحمتی سیاست کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button