اخلاق بافتہ تقریب،فوٹوشوٹ کیخلاف چھاپے، مرکزی ملزم سمیت متعدد گرفتار
سی این این اردوکی خبر پر حکومت پنجاب کا نوٹس،مقدمہ درج ،فلم جوائے لینڈ کی سکریننگ رکوا دی ، اسلام اور قوانین سے متصادم کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت کاروائی ہو گی:ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران
لاہور:(بیوروچیف)سی این این اردوڈاٹ کام کی لاہور میں اخلاق بافتہ تقریب، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز بنانے کے حوالے سے خبر پر حکومت پنجاب اور پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائیاں شروع کردیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کے مطابق غیر اخلاقی تقریب منعقد کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ
مرکزی ملزم سمیت متعدد گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔
لاہور پولیس کے مزید چھاپے جاری ہیں،سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آنے پر حکومت پنجاب نے سخت نوٹس لیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا ہے کہ پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی کا پرچار سخت قانونی جرم ہے۔
غیر قانونی، غیر اخلاقی حرکات کی کسی بھی صورت اجازت نہیں، واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بین شدہ فلم جوائے لینڈ کی سکریننگ بھی رکوا دی گئی ہے، اسلام اور قوانین سے متصادم کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔



