پاکستانتازہ ترینسپورٹس

محمد عباس پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بولر

محمد عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی اب تک 220 میچز میں 894 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں



 

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹراؤبا میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے سابق کپتان عمران خان کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑتے ہوئے کم از کم 100 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولرز میں بہترین بولنگ اوسط کا اعزاز حاصل کرلیا۔

GeographicReference

36 سالہ عباس نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں برینڈن کنگ، کیوم ہوج اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلی اننگز میں بھی تین شکار کیے تھے۔

 

اس شاندار کارکردگی کے بعد ان کی 30 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تعداد 115 ہوگئی جبکہ بولنگ اوسط 22.78 ہوگئی۔

 

یاد رہے کہ محمد عباس نے 2017 میں ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا تاہم بعد ازاں وہ تین سال سے زائد عرصے تک قومی ٹیم سے باہر رہے۔

دسمبر 2025 میں جنوبی افریقا کے دورے پر واپسی کے بعد وہ دوبارہ پاکستان کے اہم فاسٹ بولرز میں شامل ہو گئے۔

رواں سال وہ تین ٹیسٹ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جن میں ایک پانچ وکٹوں کی اننگز بھی شامل ہے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی عباس 220 میچز میں 894 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button