شمالی کوریا کے ایک دن میں کئی میزائل تجربے،جنوبی کوریا ، جاپان کی مذمت
پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک ) شمالی کوریا کی جانب سے ایک دن میں کئی میزائل تجربے کئے گئے ،میزائل تجربات کی جنوبی کوریا نے مذمت کی ہے۔
شمالی کوریا کی جانب سے مختلف شارٹ رینج بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، ان میزائلوں نے 250 کلومیٹر فاصلہ طے کیا اور وہ جاپان اور جزیرہ نما کوریا کے درمیان سمندر میں گرے۔
جاپان کے چیف کیبنٹ سیکرٹری نے کہا ہے کہ ہم ان میزائل تجربات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جنوبی کوریا نے ان تجربات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
جنوبی کوریا کے چیف آف سٹاف نے کہا کہ یہ تجربات خطے میں اشتعال انگیزی کا سبب بن سکتے ہیں۔ شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 30 منٹ پر صوبے جگانگ میں چینی سرحد کے قریب میزائل تجربات کئے۔
شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل تجربات نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل طاقت کے مظاہرے کے طور پر کئے گئے ۔



