لاہور:( بیوروچیف/سید ظہیر نقوی سے )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شالامار کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران فرنس ملز سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔
ایس ای شالامار کے مطابق بجلی چوری پر ایک ارب سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ہے،ایس ای ایسٹرن سرکل احمد شہزاد چغتائی اور ایکسیئن شہزاد چٹھہ نے کارروائی کی۔
لیسکو چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا کر ڈیٹکشن بل چارج کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ،
لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر آپریشن جاری ہے،پاک رینجرز کی مدد سے بااثر بجلی چوروں کو پکڑا جا رہا ہے۔



