پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کچہ کریمنلز کیطرف سے اغوا کیا جانیوالا شہری بازیاب

مغوی جمیل کو دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا، پولیس کی فائرنگ پر ملزم فرار

لاہور ( بیوروچیف) پنجاب پولیس راجن پور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کچہ کریمنلز کی طرف سے اغوا کیے جانے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچہ کریمنلز نے چندروز قبل شہری محمد جمیل جھیلیں کو اغوا کیا تھا جسکا مقدمہ راجن پور پولیس کی مدعیت میں اغوا کاروں کے خلاف تھانہ بنگلہ اچھا میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کی مدد سے مغوی محمد جمیل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ کچہ کریمنلز مٖغوی جمیل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے اس دوران ڈی ایس پی بنگلہ اچھا کی سربراہی میں ٹیموں نے کچہ کریمنلز کا تعاقب کیا اور مٖغوی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ٹیموں کو دیکھتے ہی کچہ کریمنلز نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی شدید جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کچہ کریمنلز مغوی کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او راجن پور نے کہا ہے کہ اغوا میں ملوث کریمنلز کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button