پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

علی ظفر ، بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی تصویر وائرل

لاہور:(ویب ڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر اور بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فینز کو دونوں فنکاروں کے مشترکہ میوزک کا بے صبری سے انتظار ہے۔

حال ہی میں گلوکار علی ظفر اور بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے تصویر میں دونوں سپر سٹارز کو ایک میوزک سٹوڈیو میں دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر دیکھ کر دونوں سٹارز کے فینز کافی پرجوش دیکھائے دے رہے ہیں۔

وائرل تصویر دیکھ کر میوزک لوورز نے دونوں فنکاروں کے درمیان ممکنہ تعاون کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں اگرچہ ابھی تک دونوں سٹارز نے کسی طرح کے مشترکہ میوزک کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے،

لیکن مداح پہلے ہی ایک ایسے ہائی اینرجی گانے کی توقع کر رہے ہیں جو علی ظفر کی شاندار آواز کو ہنی سنگھ کے منفرد ریپ بیٹس کے ساتھ ملا سکے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button