پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

عمران،بشریٰ کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس،فیصلہ محفوظ،پیرکوسنایاجائے گا

راولپنڈی:(ویب ڈیسک )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، جو پیر کو سنایا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ ٹرائل کی آخری سماعت سوا 8 گھنٹے جاری رہی، اس موقع پر عمران خان اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا نے حتمی دلائل مکمل کر لیے، جس کے بعد عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، جو پیر کو سنایاجائےگا۔ القادر ٹرسٹ کیس کا ٹرائل عمران خان اور بشری بی بی کی حد تک جاری تھا۔ یاد رہے کہ 6 جنوری 2024 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سمیت ریفرنس کے 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔ عدالت کی جانب سے ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض ملک، فرحت شہزادی، ضیا الاسلام، شہزاد اکبر، زلفی بخاری کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button