انٹر نیشنلتازہ ترین
قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما میر واعظ کو پھر نظربند کر دیا
سرینگر ( ویب ڈیسک) بھارت کی غیرقانونی طور پر قابض فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو پھر نظربند کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کو اس وقت نظر بند کیا گیا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی تیاری کر رہے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میر واعظ کو مسلسل دوسرے ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے سری نگر کی جامع مسجد جانے سے روکا گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ میر واعظ عمر فاروق کو تاریخی جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور دیگر مذہبی اور سماجی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے۔



