لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز نے خصوصی افراد کو سپیشل پروٹوکول دیا ۔
خصوصی افراد بنے لاہور پولیس کے خاص مہمان،تحفظ منزل سے خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا اور پولیس پروٹوکول میں قذافی سٹیڈیم لایاگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے سپیشل افراد کے ساتھ وقت گزارا، خراج تحسین پیش کیا ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ دکھایا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سپیشل افراد کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کا مقصد خوشیاں بانٹنا ہیں، تحفظ منزل میں سپیشل افراد کو بہترین رہائشی سہولیات دی جارہی ہیں۔



