پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ،زیرحراست ڈاکو خالد ہلاک، ساتھی فرار

اہلکار ملزم کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہے تھےساتھیوں نے فائرنگ کر دی، مرنے والا محمد خالد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا: سی سی ڈی

لاہور:(بیوروچیف)مبینہ مقابلوں پر مقابلے ، حسب روایت زیرحراست ڈاکووں کو پولیس کی مو جو دگی میں ما رنے والے ساتھی پولیس کے ہاتھ نہ آسکے۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کےاہلکار زیر حراست ملزم کو ریکوری کے لئے لیکر جا رہے تھےراستے میں اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مرنے والے کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی جو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

پو لیس نے مقتو ل کی لا ش مر دہ خانہ بھجوا دی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button