پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور: ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق،بھائی بیمار

لاہور:(بیوروچیف) لاہور کے علاقے پی آئی اے روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بعد دو کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے ریسٹورنٹ مالک سمیت سات ملازمین کو گرفتار کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ بچیوں کے والد محمد عظیم کی مدعیت میں تھانہ ستوکتلہ میں درج کیا گیا ہے۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق 16 اگست کی رات متاثرہ خاندان نے ریسٹورنٹ سے کھانا خریدا، جس کے بعد تینوں بچوں کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔چھ سالہ تحریم اور چار سالہ ارحا کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 18 اور 19 اگست کی درمیانی رات کے دوران جانبر نہ ہو سکیں۔

متاثرہ بچیوں کا بھائی حاشر بھی بیمار ہوا تاہم بروقت علاج سے صحت یاب ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کی جانب سے مبینہ طور پر فراہم کیے گئے زہریلے کھانے کے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش جاری ہے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button