2025اور بولی وڈفلموں کا ریکارڈ بزنس
گزرا سال بولی وڈ کے لئے اچھا رہا فلموں نے دبا کر بزنس کیا یوں تو پورے بھارت کی تمام زبانوں میں 400 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئی جن میں اردو، ہندی، تمل ،ملیالم، تلگو، کناڈا ،بنگالی ،پنجابی، مراٹھی، گجراتی ،بھوج پوری کے علاوہ دیگر زبانوں کی فلمیں شامل ہیں تاہم ہم صرف ہندی اردو سرکٹ کی بات کرتے ہیں جو بھارتی شمال مشرق مغرب تک ہے جنوب الگ سرکٹ ہے۔

اردو ہندی فلمیں بھی 100سے زائد ریلیز ہوئیں ان میں اہم ترین فلموں کے رزلٹ پر بات پر بات کرتے ہیں ، سب سے پہلے آل ٹائم بلاک بلسٹر فلموں میں سب سے اوپر رائٹر ڈایکٹر آدتیہ دہر کی دھرندر شامل ہے جس کی کاسٹ میں رنویر سنگھ سنجے دت اکشے کھنہ ارجن رام پال شامل ہیں دھرندر اردو ہندی کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے،دھرندر 1250 کروڑ تک کما چکی ہے بجٹ 140 کروڑ تھا ۔

دوسرے نمبر پر وکی کوشل کی چھاوا رہی جو شمبھا جی مہاراج جو شیوا جی کا بیٹا تھا اسکی زندگی پر مبنی تھی فلم کا بجٹ 90 کروڑ تھا بزنس 750 کروڑ تک رہا ہدایتکار لکشمن تھے تیسرے نمبر پر سیارا رہی جو مویت سوری کی ہدایتکاری میں بنی فلم نے 500 کروڑ سے اوپر کا بزنس کیا ، کناڈا بھاشا کی فلم کان تارا بھی بلاک بلسٹر رہی ہیرو اور ہدایت کار رشیپ شٹیھی تھے۔

ہٹ اور سپر ہٹ اور اوسط درجے کی کامیاب فلموں میں اکشے کمار کی ہائوس فل 5 جولی ایل ایل بی 3 سکائی فورس ، کیسری 2 دھنوش کی تیرے عشق میں اجے دیوگن کی ریڈ 3 سنی دیول کی جاٹ عامرخان کی ستارے زمین پر کاجول کی ماں سدرتھ جانوی کی پرہم سندری راج کمار راو کی بھول چوک معاف جانوی ورن دھون کی سنی سنکاری کی تلسی کماری اجے دیوگن کی دے دے پیار دے 2 پاریش روال کی تاجی اور نواز الدین صدیقی ایوش کھرانہ کی تھاماں شامل ہیں۔

فلاپ فلموں میں سن آف سردار 2 بنگال فائلز حق، کارتک کی تو میری میں تیرا میں تیری تو میرا ہریتک روشن کی وار 2 باغی 4 اور 120 بہادر شامل ہیں جبکہ وہ فلاپ فلمیں جو بہت فلمساز اور تقسیم کار کا بہت بڑا نقصان کر گئیں ان میں سلمان خان کی سکندر اور کنگنا کی ایمرجنسی شامل ہیں فلمساز دھنش وجین کامیاب ترین فلمساز رہے جن کی چھاوا بلاک بلسٹر پرہم سندری اور سکائی فورس تھاماں ہٹ سیمی ہٹ رہی۔



