لاہور(بیوروچیف) معروف شاعربابا نجمی کی طبیعت میں بہتری آنے لگی،ڈی جی پلاک ،سینئر صحافیوں نے عیادت کی اور نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل بینش فاطمہ ساہی نے پنجابی زبان کے بین الاقوامی شاعر بابانجمی کے گھر جاکر انکی عیادت کی اور پھول پیش کئے۔
اس موقع پر انکے ساتھ ڈائریکٹر خاقان حیدر غازی، ڈپٹی ڈائریکٹر شفاعت عباس،سینئر صحافی سعید اختراور شہزاد فراموش بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ بابا نجمی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور پنجابی زبان کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے ان کی درازی عمر کی دعا کی۔
بابا نجمی جوکہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں گزشتہ دنوں ان پر فالج کا حملہ ہوا جس کے باعث ان کی آواز متاثر ہوئی تھی تاہم اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔



