انٹر نیشنلتازہ ترین
مقبوضہ کشمیر اسمبلیؔ دفعہ 370 بحالی کی قرارداد منظور
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی نومنتخب قانون ساز اسمبلی نے دفعہ370کی بحالی کے لئے قرارداد منظورکرلی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چودھری نے دفعہ 370کی بحالی کی قرارداد پیش کی ،سپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے رائے طلب کی بی جے پی ارکان کو چھوڑ کر ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی جس کے بعد سپیکر نے اسے باضابطہ طور پر منظور کرلیا۔



