پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانور پہنچنا شروع،شہری قیمتیں سن کر چکراگئے

18سے 20 کلو گوشت والے بکرے کے نرخ 80 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک،2 من گوشت تک والے بیل کی قیمت پونے 2 لاکھ تک طلب

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیرنقوی )عید الاضحیٰ میں ڈیڑھ ہفتہ باقی ہے جبکہ شاہ پور کانجراں کی مستقل مویشی منڈی سمیت دیگر علاقوں میں قربانی کے جانور پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ،مویشی منڈی میں عید قرباں قریب آنے سے پہلے ہی قربانی کے جانوروں کی قیمتیں انتہائی بلند ہوگئیں۔

بیوپاریوں کی جانب سے گزشتہ سال کی نسبت 50 سے 70 فیصد تک زیادہ قیمتوں کی مانگ کی جا رہی ہے۔جو شہری جانور خریدنے جا رہے ہیں وہ بلندقیمتوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔18سے 20 کلو گوشت والے بکرے کے نرخ 80 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک مانگے جا رہے ہیں جبکہ دو من گوشت تک والے بیل کی قیمت پونے دو لاکھ روپے سے دولاکھ روپے تک مانگی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں شاہ پور کانجراں کی مستقل مویشی منڈی میں جانوروں کے خریدو فروخت کے لیے رش ہونا شروع ہوچکا ہے اور گاہکوں اور بیوپاریوں کے درمیان بحث وتکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کئی شہری صرف ونڈو شاپنگ تک ہی محدود ہیں ۔

شہریوں کاکہنا تھا ابھی باقاعدہ منڈیوں کا آغاز نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود بھی شہریوں کی بڑی تعداد جانوروں کی مناسب تلاش میں مصروف ہیں تاہم ابھی جانوروں کی قیمتوں بہت زیادہ ہیں، پہلے ہی مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں اور قربانی کی ادائیگی کرنے میں مہنگائی آڑے آ رہی ہے تاہم مہنگائی کے باوجودبھی قربانی کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button