پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

میاں چنوں:12سالہ بچہ مبینہ بدفعلی کے بعد قتل،صحن سے لاش برآمد

(ز) بہن کے ہمراہ شادی میں شرکت کےلیے ملتان سے آیا تھا،ایک ملزم گرفتار

 

میاں چنوں:(ویب ڈیسک)میاں چنوں میں 12 سال کے بچے کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ ملزمان نے بچے کی لاش گھر کے صحن میں دفن کردی، پولیس نے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ (ز) تین روز قبل اپنی بہن کے ہمراہ چچا زاد بھائی کی شادی میں شرکت کےلیے ملتان سے میاں چنوں آیا تھا۔ جہاں اسے دو روز قبل اغواء اور مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے گھر کے صحن میں دفن لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button