پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ورلڈ کپ: ویمنز کرکٹ ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

ایگریمنٹ کے مطابق بھارت فیصلہ کرے کہ کون سا نیوٹرل وینیو چننا ہے،محسن نقوی

لاہور ( سلمان حسین) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے بھارت نہیں جائے گی ۔ جو ایگریمنٹ ہوا اس کے مطابق ہو گا۔ اب یہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ نیوٹرل وینیو کونسا چنتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی ٹیم متحد ہو کر کھیلتی ہو تو کامیابی ملتی ہے۔
ویمنز کرکٹ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ان کے لئے انعام بھی ہو گا۔ ہم نے مینز ٹیم کے لئے عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ اب جلد نئے کوچ کا اعلان کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ویمنز ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہیں پھر ٹیم ایک ٹریک پر آگئی۔ اسی طرح انڈر 19شاہینز اور قومی ٹیم بھی ٹریک پر آئے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئندہ ہفتے فیصلے ہوں گے۔ مزید برآں محسن نقوی کی ایل سی سی اے گرائونڈ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملاقات ہوئی۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی، چیئرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی نے ٹیم کے لئے انعام کا بھی اعلان کیا۔ادھر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 7وکٹ سے ہرا دیا۔ بنگلہ دیش ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 50اوورز میں 9وکٹ کے نقصان پر 178رنز بنائے۔ ریتو مونی 48اور فہیمہ خاتون 44رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان ویمن کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ویمن نے ہدف 40ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ منیبہ علی 69رنز بنا کر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض 52رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button